صوبہ پنجاب میں کپاس کی کل کاشت کا 98 فیصد رقبہ جنوبی پنجاب میں ہے، سیکرٹری زراعت

بدھ 26 جنوری 2022 13:39

صوبہ پنجاب میں کپاس کی کل کاشت کا 98 فیصد رقبہ جنوبی پنجاب میں ہے، سیکرٹری ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کل کاشت کا 98 فیصد رقبہ جنوبی پنجاب میں ہے، امسال کپاس کے زیر کاشتہ رقبہ میں 20 فیصد کمی کے باوجود گزشتہ سال کی نسبت زیادہ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی مختلف تحصیلوں میں 496 ایکڑ پر مشتمل کپاس کے 120 نمائشی پلاٹ لگائے گئے جہاں پر آئی پی ایم ماڈل پر مکمل عملدرآمدکیا گیا ۔

(جاری ہے)

سروے میں 90 فیصدکاشتکاروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سال کپاس پر آئی پی ایم ماڈل پر عملدرآمد کریں گے کیونکہ کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امسال کپاس کی فصل پر آئی پی ایم ایک کامیاب حکمت عملی کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے کپاس کی بحالی کے نعرہ کو تقویت ملی ہے۔ آئی پی ایم ماڈل پر عملدرآمد سے زرعی زہروں کے استعمال میں 57 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے لاگت کاشت میں کمی کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار بھی بڑھی ہے جس سے کاشتکاروں کے حوصلے بڑھے ہیں اور اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ سال پنجاب میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں کم از کم 20 فیصد اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :