الحمراء میں دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے 15ڈیزائنر کے کام کو آویزاں کر دیا گیا

بدھ 26 جنوری 2022 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ میں یہ بات پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ آپ زندگی میں اپنے مقاصد اعلی رکھیں اور ان پر دل جمی سے محنت کریں تو کامیابی آپ کے قدم ضرور چومے گی،نوجوانوں آرٹسٹو ں کو مواقع فراہم کرنے میں الحمراء کے پلیٹ فارم کی گراں قدر خدمات ہیں،آپ زندگی میں کسی بھی شعبہ سے ہیں اگر آپ میں سکل ہے تو آپ الحمراء کا رخ کریں ،ْ ہم آپکو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے 15طلبہ کے دو روزہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آمنہ وہاج اور دی آرٹ کے سربراہ کے ایم اصغر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

آمنہ وہاج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں اعلی کام کوپسند کیا جاتا ہے،اچھاکام کرنے والوں کے لئے مارکیٹ میں بے پناہ مواقع ہیں،نوجوانوں ڈیزائنر کا کام دیکھ کر اچھا لگا ،جس پر دی آرٹ کے سربراہ ایم اصغر قریشی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ایم اصغر قریشی نے نمائش میں تشریف لانے والے تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھر پور عز م کا اظہار کیا جو وہ نوجوان ڈیزائنر کو نئے نئے آئیڈیاز منتقل کرنے کے حوالے سے سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :