نیوزی لینڈ ، افراط زر کی شرح 2021 کے دوران 3 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر رہی جس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں اور پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی ہے

جمعرات 27 جنوری 2022 13:28

نیوزی لینڈ  ،   افراط زر کی شرح  2021 کے دوران  3 دہائیوں کی بلند ترین سطح ..
ولنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) نیوزی لینڈ  میں   افراط زر کی شرح  2021 کے دوران  3 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر رہی جس کی وجہ  ایندھن کی قیمتوں  اور پراپرٹی مارکیٹ  میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

  فرانسیسی خبر رساں ادارے  نے نیوزی لینڈ  کے محکمہ   شماریات  (ایس این زیڈ ) کے  حوالے سے بتایا  کہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں قیمتوں میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا جس نے کیلنڈر سال کے لیے سالانہ اضافے کو 5.9 فیصد تک پہنچادیا جو کہ 1990 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

نیوزی لینڈ کی                   وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے مہنگائی  کا ذمہ دار  تیل کی قیمتوں اور بین الاقوامی تناؤ کو ٹھہرایا۔ایس این زیڈ  کا کہنا ہے  کہ نیوزی لینڈ میں پٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ سال  کے دوران 30 فیصداور مکانات کی قیمتوں میں 28 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ  نئے مکانات کی تعمیراتی قیمتوں میں سال  کے دوران اضافہ ہوا اور کچھ علاقوں میں رہائشی کرایوں میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :