پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز، ماہرہ کی شاندار پرفارمنس

جمعہ 28 جنوری 2022 21:56

پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز، ماہرہ کی شاندار پرفارمنس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) آیا زلمی اینتھم میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ترانے میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر کو بھی ایکشن میں دیکھا گیا ہے۔پشاور زلمی کا اینتھم معروف پشتو گلوکاروں زر سنگا، سنی خان درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے جبکہ زلمی اینتھم کو موسیقار وگلوکار روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے، اینتھم ویڈیو کے ہدایت کا ر حسن داوڑ ہیں۔

متعلقہ عنوان :