صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال قابل مذمت ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری

قیام امن کیلئے ملکی سیکورٹی اداروں نے پیش بہا قربانیاں دی ہیں،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ 28 جنوری 2022 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تربت میں ایف سی اور ڈیرہ بگٹی میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال قابل مذمت ہے، قیام امن کیلئے ملکی سیکورٹی اداروں نے پیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کے بعد صوبے میں امن قائم ہواکسی کو بھی صوبے کے امن کو تہہ بالا کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی کریںسابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے تربت میں ایف سی اور ڈیرہ بگٹی میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔