باجوڑ،یوسف آباد میں نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

جمعہ 28 جنوری 2022 23:53

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) باجوڑ تحصیل خار کے علاقے یوسف آباد میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں ملک شاہ خالد ولد حاجی عبدالغنی خان متہ شاہ سالارزئی اورملک سمیع اللہ ولد غلام قادر خان کوقتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ان کے والد ملک عبدالغنی مرحوم کویہی جگہ پر قتل کیا گیا تھا جبکہ ان کیساتھ ملک شاہ خالد شدید زخمی ہواتھا۔لیکن آج بروز جمعہ 30۔12 بجے ان دونوں کو نامعلوم افراد نیقتل کیا گیا۔ملک شاہ خالد اور ملک سمیع اللہ آپس میں چچازاد بھائی تھے۔ ان کے سواگوران میں ملک حاجی مسعودخان،ملک آمان اللہ، غلام قادر خان، شافیصل، ڈاکٹر شاہ عبدالعزیزشامل ہیں۔