وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بغیر سکیورٹی پروٹوکول پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ
ٹریفک کی روانی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا
ہفتہ 29 جنوری 2022 00:09
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کوہاٹ روڈ پل تا جی ٹی روڈ پل رنگ روڈ پر صفائی کی ابتر صورتحال ، سینٹر میڈین کی خستہ حالی اورٹریفک لائٹس کی خرابی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کمپنی پشاور کے حکام کو رنگ روڈ کے مذکورہ سیکشن پر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے، سینٹر میڈین کی مرمت اور لائٹس کی تنصیب کے لئے فوری اقدامات اٹھا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اس دوران وزیر اعلیٰ نے رنگ روڈ پر زیر تعمیر ہزارخوانی پبلک پارک کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو پارک پر کام کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ وقت میں پارک کو عوام کے لئے ہر لحاظ سے کھولنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور شہر کی خوبصورتی کو اپنی اصلی حالت میں بحال کرنا اور اسے دوبارہ سے پھولوں کا شہر بنانا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے اور اس مقصد کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ پشاور میں ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی دارالحکومت پشاور سے متعلق تمام امور کی خود نگرانی کررہے ہیں اور وہ شہر کے اچانک دوروں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.