شیخو پورہ پولیس کاجرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری ،12افراد گرفتار،چر س،شراب،ناجائزاسلحہ برآمد

جمعہ 28 جنوری 2022 21:15

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویڑن کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و ایمان کی فضاء کو براقرار رکھنے کیلئے شیخو پورہ پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان جاری ہے،مختلف کارروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت12افراد گرفتارکر کے چر س،شراب،ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی جانب سے جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم پرعمل درآمد کرتے ہو ے شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروایوں میں بدنامے زمانہ منشیات فروش قاسم،راشد سمیت12 افراد کو گرفتار کرلیامنشیات فروشوں کے قبضہ سی4100گرام چرس اور70لیٹرشراب برآمد ہوئی اسکے علاوہ شیخوپورہ پولیس نی06افراد کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سی03عدد پسٹل 30بور، 01عدد کلاشنکوف،01عدد 9mmپسٹل،01عددکاربین اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں شیخوپورپولیس نے گرفتارشدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :