ْپارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے رانا ثنااللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

جمعہ 4 فروری 2022 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2022ء) پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے رانا ثنااللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پٹیشن عالیہ حمزہ کے وکیل وقار طور نے جمع کرائی،پٹیشن میں رانا ثنا اللہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے،دائر درخواست میں نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کیس کا حوالہ بھی دیا گیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی قیادت کی ایما پر اعلی عدلیہ کے ججز کے گھروں اور عدالتوں کے گھیراو کی دھمکیاں دیں۔ عالیہ حمزہ نے کہ کہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی اور دھمکیاں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، لوگوں کو خریدنا، خرید نہ سکیں تو دھمکیاں اور حملہ آور ہوتے ہیں۔