با ر بار سکرپٹ کیوں بدل رہے ہو، اشتہارکی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن غصے سے لال پیلے ہوگئے

اس سے پہلے کے اجے ہمارے کسی ٹرک میں بیٹھ کرمجھے ڈھونڈتے آئیں مجھے شہرچھوڑ دینا چاہئے،کمپنی کے مالک کا ردعمل

پیر 14 فروری 2022 17:00

با ر بار سکرپٹ کیوں بدل رہے ہو، اشتہارکی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن غصے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) بالی ووڈ سٹاراجے دیوگن ٹرک اوردیگرکمرشل گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنی کے اشتہارکی شوٹنگ کے دوران غصے سے لال پیلے ہوگئے۔بالی ووڈ کے اینگری مین اجے دیوگن ٹرک، بسیں اوردیگرکمرشل گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنی کے اشتہارکی شوٹنگ کے دوران باربار سکرپٹ بدلنے پرغصے میں آگئے ۔اجے کے غصے پرکمپنی کے مالک اجے مہندرا کے دلچسپ ردعمل نے ٹوئٹرصارفین کوگرویدہ بنالیا۔

(جاری ہے)

اشتہارکی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں اجے دیوگن کوغصے میں کہتے سنا گیا کہ باربار سکرپٹ کیوں بدل رہے ہو جس پراسٹاف ممبرجواب دیتا ہے کہ صرف 4 مرتبہ ہی بدلا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ’دیکھتے رہیں‘ کا پیغام بھی دیا گیا۔ٹوئٹرصارفین کا خیال ہے کہ اس ویڈیو کا دوسرا حصہ بھی کمپنی جلد ریلیز کریگی۔اجے مہندرا نے اجے دیوگن کے غصے پرردعمل میں دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ اجے دیوگن ہماری کمپنی کے ٹرک اوربس کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران غصہ ہوگئے۔ اس سے پہلے کے اجے دیوگن ہمارے کسی ٹرک میں بیٹھ کرمجھے ڈھونڈتے ہوئے آئیں مجھے شہرچھوڑ دینا چاہئے۔ٹوئٹرصارفین کواجے مہندرا کا جواب بہت پسند آیا اوران کا ٹویٹ وائرل ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :