رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست میں ترامیم کرنے اور دستاویزات درخواست کے ساتھ لگانے کی اجازت دیدی

منگل 15 فروری 2022 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2022ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کیس میں درخواست میں ترامیم کرنے اور دستاویزات درخواست کے ساتھ لگانے کی اجازت دیدی، پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ رانا ثنااللہ نے 30 جنوری کو عدلیہ اور ججز کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے، رانا ثنااللہ کا عدلیہ اور ججز کیخلاف بیان سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو چکا ہے، سپریم کورٹ اسی نوعیت کے کیسز میں نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دیگر کیخلاف کارروائی کر چکی ہے،راناثنااللہ نے اپنے بیان میں نہ صرف ججز کو دھمکیاں دیں بلکہ عدلیہ کو متنازعہ بھی بنایا،استدعا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی کو عدالت میں طلب کر کے عدلیہ مخالف بیان دینے پر وضاحت مانگی جائی