بابر اعظم کی لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سیون کا چیمپئن بننے پر مبارکباد

پیر 28 فروری 2022 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سیون کا چیمپئن بننے پر انہیں مبارکباد دے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل سیون میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک ہو لاہور قلندرز، دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بابر اعظم نے لکھا کہ شاہین شاہ کی پرفارمنس داد کی مستحق ہے، جبکہ محمد رضوان اور ملتان سلطانز کے ساتھ میری تمام ہمدردیاں ہیں۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔