یوم پاکستان انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے مردان میں اختتام پذیر ہوگئے

بدھ 30 مارچ 2022 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2022ء) یوم پاکستان انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے مردان میں اختتام پذیر ہوگئے ،نیشنل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ورٹیکس کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصٰ ڈاکٹر رحم زمان وائس پرنسپل باچا خان میڈیکل کالج مردان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ شفیع الله منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل کالج آف سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن محمد صدیق ڈائریکٹر ورٹیکس کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امیر سید فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، حاجی عبدالنبی (ر) کرنل ، منصف اقبال ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشلز اعجاز محمد عتیق الرحمان ، اقبال حسین اور عزیر محمد سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے مردان میں یوم پاکستان کے حوالے سے انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں مردان کے دس کالجز نے حصہ لیا ، پہلے سیمی فائنل میں ورٹیکس کالج اینڈ ٹیکنالوجی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کالج کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل کالج آف فزیکل ایجوکیشن نے مردان ٹائیگرز کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ، جبکہ فائنل میں ،نیشنل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ورٹیکس کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے کہا کہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن نے گزشتہ نو ماہ کے دوران 27 مختلف مقابلے منعقد کرائے جو کہ لکی مروت ، بنوں ، چارسدہ ، مردان ، خیبر ، ملاکنڈ اور پشاور میں منعقد ہوئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں ۔