5 مشاغل جو آپ کو سیکھنے چاہئیں:

روزمرہ کے کام کاج کے علاوہ کسی بھی مشغلے کو اختیار کرنا صحت مند زندگی کاایک لازمی جزو ہے

بدھ 6 اپریل 2022 17:35

5 مشاغل جو آپ کو سیکھنے چاہئیں:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2022ء) روزمرہ کے کام کاج کے علاوہ کسی بھی مشغلے کو اختیار کرنا صحت مند زندگی کاایک لازمی جزو ہے ۔ مشغلہ کوئی بھی ایسی ذہنی یا جسمانی سرگرمی یا عمل  جسےآپ تعلیم یا روزگار سے ہٹ کر ،الگ سے وقت نکال کراپنے فرصت کےاوقات میں کرتے ہوں اورجسےکرنےمیں آپ کومزہ آتاہواورآپ اس کام کے کرنے سے بور نہ ہوتے ہوں ۔

مثلا کچھ لوگ اپنے فارغ ٹائم میں گیمز کھیلتے ہیں ، پینٹنگ کرتے ہیں ، کچھ فوٹوگرافی کے زریعے اپنا وقت پاس کرتے ہیں اورکچھ اسپورٹس اور فٹنس جیسے مشاغل کواپناتے ہیں ۔مشغلہ کوئی بھی ہو یہ ہمیں فارغ وقت میں لطف اندوز کرنے کے ساتھ ساتھ نئی صلاحیتیں سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہماری نسل بہت خوش قسمت ہے کہ آج ہمارے پاس بہت سارے راستے موجود ہیں جو ہمیں اپنے من پسند مشاغل کو اختیار کرنے میں بہت آسانیاں فراہم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)


اگر آپ کوئی ایسا شوق تلاش کرنا چاہتے ہیں جو آپ کا اچھا ٹائم پاس کرنے کے علاوہ آپ کے لیئے کچھ اضافی آمدنی پیدا کرنے کا زریعہ بھی بن سکے تو آپ کو درج ذیل مشاغل کو سیکھنا چاہیے جو ہم نے آپ کے لیے تحقیق کے بعد منتخب کیئے ہیں ۔
1.    فوٹوگرافی:

فوٹوگرافی ایک ایسا فن ہے جسے آپ اپنی ذات کے  تخلیقی پہلوؤں کااظہار کرنے کے لیئےاپنا شوق بنا سکتے ہیں۔

اور یہ آپ کے لیئے اضافی آمدنی پیدا کرنے کا آسان طریقہ بھی بن سکتا ہے ۔ آج کل موبائل فون میں اچھے کیمرے اور فوٹو ایڈٹنگ کے سافٹ وئیرز ایک عام آدمی کے لیئے بھی فوٹوگرافی کو آسان بناتے جارہے ہیں نا صرف اسٹل فوٹوگرافی بلکہ ویڈیو بنانا بھی اب اتنا مشکل مرحلہ نہیں رہا جتنا ماضی میں ہوتا تھا ۔ پروفیشنل کیمرے بھی اب اتنے مہنگے نہیں رہے جتنے کے ماضی میں ہوا کرتے تھے ۔

ایک متوسط طبقے کافردبھی تھوڑی سیونگ کرکے ایک اچھا کیمرہ لے کر فوٹوگرافی کا شوق اپنا سکتا ہے اور تھوڑی سی مہارت لانے کے بعد پروفیشنل فوٹوگرافی کرکے اضافی آمدنی بھی کمائی جاسکتی ہے ۔ پروفیشنل فوٹوگرافرز مہنگے ہوتے ہیں، اس لیے آپ اپنی خدمات ان افراد کو کم شرح پر فراہم کر سکتے ہیں جنہیں گریجویشن، شادیوں اور دیگر خاص مواقع کے لیے تصاویر کی ضرورت ہوتی ہے۔



2.آن لائن ٹریڈنگ :
آج کل کے ڈیجیٹل دور میں آن لائن ٹریڈنگ ان لوگوں کے درمیان مقبول انتخاب میں سےایک ہے جو کسی مشغلے کے ساتھ ساتھ اضافی آمدنی بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔آن لائن ٹریڈنگ میں اپ کسی معتبراور تصدیق شدہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر اپنے فنڈز کا کچھ حصہ لگا کر کم وقتوں میں اضافی آمدنی کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں ۔

آں لائن ٹریڈنگ میں آپ مختلف ایسسٹس جیسے گولڈ ، آئل یا کرنسی پیئر کے ساتھ ٹریڈنگ کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ ٹریڈنگ کے بارے میں پرعزم ہیں اور اس میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو آپ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تجارتی پلیٹ فارم Binomo  پر ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں ،ابتدائی طور پر، آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعے ٹریڈنگ سیکھ سکتے ہیں جو درج ذیل تجارتی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

آپ کے ڈیمو اکاؤنٹ میں 32 مالیاتی اثاثوں کے ساتھ تجارت سیکھنے کے لیے آپ کے لیئے 150،000 پاکستانی روپے ہوں گے اوراگر آپ اپنے اکاؤنٹ کو VIP میں اپ گریڈ کرتے ہیں تو آپ کو 70+ اثاثوں تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ پلیٹ فارم کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ ڈیمواکاؤنٹ کوآزماسکتے ہیں۔



3. تحریر:
اگرآپ کو لگتا ہے کہ آپ گفتار سے زیادہ قلم کے دھنی ہیں اور کسی بھی موٖضوع پر ایک اچھا مٖضمون لکھ سکتے ہیں یا کسی موضوع پر کوئی ریسرچ کرکے اسے ایک بہترین رپورٹ کی شکل دے سکتے ہیں تو آپ تحریر نویسی کو اپنا مشغلہ بنا کر اپنے وقت کا اچھا استعال کرسکتے ہیں ۔ تحریر کو مشغلہ بنانے کے لیے عزم کی ضرورت ہوتی ہے ، لکھنے کے لیے وقت نکالنا،جگہ کا انتخاب کرنا،تھوڑا مشکل ضرور ہوتا ہے ۔

لیکن اس مشکل کے بعد اپنی تحریر کوپڑھنا بے حد مسرت کا باعث بنتا ہے ۔ اور یہ ہمارا ایک اچھا ٹائم پاس بھی بن جاتا ہے ۔

اچھی بات یہ ہے کہ آج کل اچھا لکھنے والوں کی بہت ڈیمانڈ ہے ۔ ایسے کئی آن لائن فورم موجود ہیں جہاں آپ خود کو رجسٹر کراکر اور اپنی پچھلی تحریروں کے نمونے جمع کراکر اپنے لیئے گھر بیٹھے لکھنے لکھانے کا اچھا خاصا کام حاصل کرسکتے ہیں ۔

اور اسکے لیئے آپکو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ، کئی آن لائن فورمز ہیں جہاں سے آپ کو گھر بیٹھے لکھنے کا کام مل سکتا ہے ۔ وہ کوئی ترجمہ بھی ہو سکتا ہے کوئی رپورٹ رائیٹنگ بھی ہوسکتی ہے یا کوئی بلاگ یا کسی پراڈکٹ کا ریویوبھی ۔

4. بیکنگ:
ہو سکتا ہے آپ ان لوگوں میں شامل ہوں جنہیں لکھنے لکھانے یا فوٹوگرافی سے اتنی زیادہ دلچسپی نہ ہو بلکہ آپ کو خوشذائقہ اور لذیذ  کھانے پکانے اور کھانے کا شوق ہو تو بیکنگ بھی آپ کے لیئے ایک اچھا مشغلہ بن سکتی ہے ۔

کیونکہ بات جب بیکنگ کی آتی ہے، تو اس میں بہت سے متبادل ہوتے ہیں۔کیک کس کو پسند نہیں بیکنگ پر تھوڑی مہارت حاصل کرکے آپ اپنے گھر میں ہی بہترین ذائقہ دار کیک بناسکتے ہیں، خستہ اور کرارے بسکٹس تیار کرنے میں اپنا ہاتھ آزما سکتے ہیں، یا بہترین گلوٹین فری ترکیبیں جو برسوں تک گھر میں کام آسکتی ہیں۔

5. سوشل میڈیا:
آج کل سوشل میڈیا ایک فرد کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔

اگر آپ قدرتی طور پر سوشل میڈیا کی طرف راغب ہیں، تو آپ اپنی سرگرمی کو آمدنی کے ذرائع میں تبدیل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ کاروباری دنیا اب  آہستہ آہستہ سوشل میڈیا کی اہمیت کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے کے ایک ذریعہ کے طور پر تسلیم کر رہی ہے، اب تمام بزنس اپنی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لیئے ڈیجیٹل میڈیا کابجٹ رکھنا نہیں بھولتے ۔

  ۔
اگر آپ جانتے ہیں کہ سوشل نیٹ ورکنگ کے کسی بھی اہم پلیٹ فارم — Facebook، Twitter، Tumblr، Linked In، Google+ اور دیگر پر فالوونگ کیسے بنانا ہے تو آپ اپنے لیئے اپنے مشغلے کے ساتھ ساتھ اضافی آمدنی کاحصول آسان بناسکتے ہیں۔ آج کل بہت سے لوگ اور بہت سے کاروباراپنے پیغام کو پھیلانے اور اپنی پراڈکٹ کی لوگوں تک پہنچ کو بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کامناسب استعمال کررہے ہیں۔

مثال کے طور پر، کچھ لوگ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیتے ہیں جبکہ کچھ فیشن کے انداز کی تائید کرتے ہیں۔اگر آپ اچھے ویڈیوگرافر ہیں اور اچھا کونٹینٹ بنا سکتے ہیں تو ڈیجیٹل میڈیا میں اپکا چینل یا پیچ بھی نمایاں ہوکر اپکے لیئے مختلف برانڈز کے ساتھ باہمی تعاون کے راستے کھول سکتا ہے جو آپ کے ٹائم پاس کے ساتھ ساتھ آپ لیئے آضافی آمدنی بھی کماکر دے سکتا ہے ۔