Live Updates

اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبرمیں صداقت نہیں، ترجمان

پین سے لکھی تحریرکے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پرکوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا ‘ ترجمان سٹیٹ بینک

جمعہ 16 مئی 2025 22:57

اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبرمیں صداقت نہیں، ترجمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء)مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منسوب خبر گردش کر رہی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نوٹوں پر قلم سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔اس خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ نئے مالی سال 26-2025 کے آغاز پر یکم جولائی سے جس نوٹ پر قلم کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔

تاہم یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان اسٹیٹ بینک نور احمد نے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینگ سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں۔انہون نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا۔نور احمد کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں۔ کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہیں اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات