
مغربی کنارہ: اسرائیل سے ماورائے عدالت ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ
یو این
جمعہ 16 مئی 2025
22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ماورائے عدالت ہلاکتوں اور شہریوں کے خلاف طاقت کے ناجائز استعمال کا سلسلہ بند کرے اور ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں اسرائیل کی سکیورٹی فورسز بے حسی پر مبنی طرزعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں پر حملے کر رہی ہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فورسز نے سوچے سمجھے اقدام کے تحت دو فلسطینیوں کو ہلاک کیا جبکہ سات ہلاکتیں ایسے حالات میں ہوئیں جنہیں دیکھتے ہوئے مہلک طاقت کے غیرضروری یا غیرمتناسب استعمال کے حوالے سے سنگین خدشات ابھرتے ہیں۔8 مئی کو اسرائیل کی خفیہ سکیورٹی فورسز نے نابلوس میں 30 سالہ فلسطینی شخص کو ہلاک کیا۔
(جاری ہے)
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول نے سکیورٹی فورس کے اہلکار کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوشش کی تاہم اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاکت بعد بظاہر اس کی موت کا یقینی کرنے کے لیے اسے پر ایک مرتبہ پھر گولی چلائی گئی۔مہلک طاقت کا غیرضروری استعمال
'او ایچ سی ایچ آر' نے کہا ہے کہ اس ویڈیو سے اسرائیلی حکام کے ان دعووں کی نفی ہوتی ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص مسلح تھا اور اس سے سکیورٹی اہلکاروں کو خطرات لاحق تھے۔
نابلوس میں پیش آںے والے ایک اور واقعے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے خفیہ اہلکاروں نے 39 سالہ فلسطینی شخص کو ہلاک کر دیا۔
اگرچہ سکیورٹی حکام کا دعویٰ ہےکہ انہیں اس شخص کی کار سے بندوق اور گولیاں بھی ملی تھیں لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وقوعہ کے وقت اس شخص سے کسی کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔اطلاعات کے مطابق، گزشتہ بدھ کو اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے قلندیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو میں دو اسرائیلی اہلکاروں کو اس نوجوان کے سر پر ٹھوکریں مارتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ ران پر آنے والے زخم کے باعث زمین پر گرا ہوا تھا۔
بعدازاں، سکیورٹی اہلکاروں نے نہ تو اسے گرفتار کیا اور نہ ہی طبی امداد مہیا کی۔اجتماعی سزا سے گریز کا مطالبہ
'او ایچ سی ایچ آر' کے مطابق، مغربی کنارے کے علاقے بروخین میں 30 سالہ حاملہ فلسطینی خاتون کو مسلح فلسطینیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ خاتون بچے کو جنم دینے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ کار میں ہسپتال جا رہی تھی جو اس واقعے میں بری طرح زخمی ہو گیا۔
اس واقعے کے بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے شمالی اور وسطی علاقوں میں متعدد راستے بند کر دیے۔اس دوران برخین اور سالفیت میں لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی کڑی پابندیاں عائد کی گئیں جبکہ ایک اسرائیلی وزیر نے اس واقعے کے جواب میں فلسطینی دیہات کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا۔
'او ایچ سی ایچ آر' نے کہا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو یقینی بنانا ہو گا کہ اس حملے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات بین الاقوامی قانون کے مطابق ہوں جن میں لوگوں کو اجتماعی سزا دینے کی ممانعت بھی شامل ہے۔
حصول تعلیم کا 'جرم'
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی کارروائی کے بعد مشرقی یروشلم میں اس کے سکول تاحال بند ہیں جس سے تقریباً 800 طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔
مغربی کنارے میں 'انروا' کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرک نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کی سکیورٹی فورسز کے اہلکار شفات کیمپ میں واقع ان سکولوں میں واپس آئے اور تصدیق کی کہ وہاں کوئی تعلیمی سرگرمیاں نہ ہوں۔
بھاری ہتھیاروں سے مسلح ان اہلکاروں نے سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کی موجودگی کے بارے میں جاننےکے لیے عمارتوں کی تفصیلی تلاشی بھی لی۔رولینڈ فریڈرک نے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم میں اسرائیلی حکام کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کو جرم بنانا ہر سطح پر قابل مذمت ہے اور یہ سکول بلاتاخیر کھولے جانے چاہئیں۔
مزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.