ڈاکٹر صفدر علی عباسی جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری مقرر

بدھ 27 اپریل 2022 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ راشدی(پیر پگارا)نے سینئر سیاستدان اورسابق سینیٹر ڈاکٹرصفدر علی عباسی کو جی ڈی اے کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صفدر علی عباسی جی ڈی اے میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے سربراہ بھی ہیں ۔ پیر صاحب پگارا نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر صفدر عباسی کا سیاست میں وسیع تجربے کی وجہ سے اب جی ڈی اے عوام کے دلوں میں جگہ بنائے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے گے سید صدرالدین شاہ راشدی و دیگر رہنمائوں نے ڈاکر صفدر عباسی کو جی ڈی اے کا سیکریٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباددی ہے۔