ورلڈ کپ 1999ء میں جان بوجھ کر سٹیو وا کی ٹانگ پر لات ماری تھی : شعیب اختر
سٹیو وا پلمب آؤٹ تھے لیکن امپائر نے اپیل ٹھکرا دی، میں نے غصے میں انکی ٹانگ پر لات ماری اور کہا ’تمہیں شرم آنی چاہیے، تم پلمب ایل بی ڈبلیو آئوٹ تھے‘: سابق سپیڈ سٹار
ذیشان مہتاب جمعرات 12 مئی 2022 14:12
(جاری ہے)
شعیب اختر نے کہا کہ ’’1999ء کے ورلڈ کپ کے دوران سٹیو وا پلمب آؤٹ ہوئے تھے لیکن امپائرز نے اپیل کو ٹھکرا دیا۔
مجھے اتنا غصہ آیا کہ میں نے جا کر اس کی ٹانگ پر لات مار دی جب وہ وہ بھاگ رہے تھے، میں جان بوجھ کر ان سے ٹکرا گیا ،میں ان کے ساتھ بہت بدتمیزی سے پیش آیا، وہ ایک عظیم کھلاڑی ہے، لیکن اس لمحے کی گرمی میں ،میں نے کہا ’تمہیں شرم آنی چاہیے، تم پلمب ایل بی ڈبلیو آئوٹ تھے‘۔ راولپنڈی ایکسپریس جس نے بعد میں آسٹریلوی کپتان کو شاندار یارکر سے کلین بولڈ کیا تھا مزید انکشاف کیا کہ وہ غصے میں تھے اور امپائر کے ساتھ چند سخت الفاظ کا تبادلہ کیا۔ شعیب اختر کے مطابق ’پھر میں نے سٹیو بکنر کی طرف دیکھا۔ میں نے اسے کہا کہ 'کیا تم سو رہے ہو؟'، میں اتنا غصے میں تھا کہ مجھے لگا کہ میں کسی کو مار دوں گا، مجھے ایسا لگا جیسے میں اسے کاٹ کھاؤں گا، اب بھی مجھے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بہت غصہ آرہا ہے۔ مجھے آفیشلز اور کھلاڑیوں کا احترام کرنا تھا جو مجھے کرنا پڑا، میں کھلاڑیوں اور بلے بازوں سے لڑ چکا ہوں لیکن امپائرز کے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی۔ آپ میرا پورا کیریئر چیک کر سکتے ہیں۔ میں نے کبھی بھی حکام کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔ یہاں یہ ذکر کرنا مناسب ہے کہ ممکنہ طور پر شعیب اختر امپائرز کے ناموں میں گڈ مڈ کرگئے کیونکہ یہ گروپ مرحلے کا مقابلہ تھا جہاں روڈی کرٹزن اور پیٹر ولی میدان میں امپائر تھے۔ میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی جس میں سٹیو وا نے 49 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے کپتان وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق نے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.