سعودی محکمہ جیل خانہ جات کی قیدیوں کی رشتہ داروں سے وڈیوکالنگ کی سہولت

جمعہ 13 مئی 2022 09:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کے قریبی رشتہ داروں کو وڈیو کالنگ کے ذریعے قیدیوں سے ملانے کا بندوبست کردیا ہے ۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں مقید قیدی اپنے قریبی عزیزوں سے وڈیو کالنگ کے ذریعے ملاقات کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ سہولت تجرباتی طورپر ریاض، مکہ مکرمہ، الشرقیہ اور جازان ریجنوں کی جیلوں تک محدود ہوگی۔ تجرباتی مرحلہ کامیاب ہونے پر دیگر علاقوں تک اس کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ وڈیو کالنگ کی سہولت 15 مئی 2022 اتوار سے صبح 9 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ڈیوٹی والے ایام میں میسر رہے گیاور رشتہ داروں کو وڈیو کالنگ کے لیے پہلے ابشر پر بکنگ کرانا ہو گی۔