فٹبال ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی اگلے ماہ پاکستان کا رخ کرے گی
فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور میں ٹرافی مجموعی طور پر 51 ملکوں کا دورہ کرے گی جس میں پاکستان بھی شامل ہے، ٹرافی 7 جون کو اسلام آباد لائی جائیگی
جمعہ 13 مئی 2022 22:56
(جاری ہے)
فٹبال ورلڈ کپ کے ٹرافی ٹور کا آغاز گزشتہ روز ہوا جب دبئی میں ایکر کیسیاس اور کاکا نے ٹرافی کو عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کیا۔
غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان میں جب پچھلی بار ٹرافی لائی گئی تھی تو اس وقت بھی پاکستان کو فیفا سے معطل کیا گیا تھا اور اس بار بھی پاکستان فیفا سے معطل ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کے دوران پاکستان میں فٹبال کیلئے کام کرنے والی نارملائزیشن کمیٹی کی شرکت غیر یقینی ہے۔ذرائع کے مطابق فیفا اور ٹرافی ٹور کے اسپانسر ادارے کی جانب سے اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف کھیلوں سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ایونٹ منتظمین نے بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی صرف ایک دن کیلئے پاکستان میں رہے گی۔اسلام آباد میں ورلڈ کپ ٹرافی کے تین ایونٹس ہوں گے جس میں ائیرپورٹ پر استقبال، اسپانسر ایونٹ اور پبلک کنسرٹ کے ایونٹس میں شامل ہیں۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ازبکستان سے پاکستان آئے گی، یہاں سے سعودی عرب جائے گی، منتظمین کے مطابق اس بار بھی ٹرافی کے ساتھ فرانسیسی ورلڈ چیمپین کرسٹن کیرمبایو ہی پاکستان آئیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 ، پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.