بی جے پی اقلیتوں پر ظلم ، گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کر رہی ہے، سونیا گاندھی

ہفتہ 14 مئی 2022 11:58

بی جے پی اقلیتوں پر ظلم ، گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کر رہی ہے، سونیا ..
اودھے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کم از کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ حکومت کے نعرے کا مطلب ملک کو پولرائزیشن کی مستقل حالت میں رکھنا اور اقلیتوں پر ظلم کرنا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونیا گاندھی نے یہ بات بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں پارٹی اجلاس میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی شہریوں کو تقسیم کر رہی ہے، اتحاد کے عمل کو دوریوں میں تبدیل کر رہی ہے اور سیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا اور جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ پولرائزیشن اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کی سیاست پر توجہ مرکوز کی ہے ، اس نے دلتوں اور قائیلیوں کا حق مارا ہے او ر انکے ساتھ ظلم وستم کر کے معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کیا ۔ انہوں نے کہا بی جے پی جواہر لال نہرو جیسے رہنمائوں کی مسلسل تذلیل اور موہن داس کرم چند گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کر رہی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ آج بھارت کو درپیش چیلنجز اور غیر معمولی حالات کا مقابلہ غیر معمولی انداز میں ہی کیا جاسکتا ہے۔