آسٹریا کے گلیشیئرز رواں صدی کے آخر تک ختم ہونے کا امکان ہے ، ڈبلیو ایم او

ہفتہ 14 مئی 2022 11:58

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کے سربراہ سیکرٹری جنرل پیٹری طالاس نےکہا ہے کہ عالمی حدت کی وجہ سے اس صدی کے آخر تک آسٹریا کے گلیشیئرز مکمل طور پر ختم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری نے خبردار کرتے ہوئے بتایاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کوششوں کے باوجودگلیشیئرز اورقطبی برف کے پگھلنے کا عمل صدیوں تک جاری رہے گا جس کے باعث انہیں آسٹریا کے گلیشیئرزکے مزید باقی بچنے کی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے گلیشیئرز بھی پگھل کر اس صدی کے آخر تک اپنے موجودہ حجم کے مقابلے میں صرف 5 فیصد تک رہ جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پینے کے پانی کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہو گی اور سطح سمندر بلند ہونے سے دنیا کے متعدد بڑے شہروں کو خطرہ لاحق ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :