پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کیلئے 3 وینیوز تیار کرنیکا خواہشمند

انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانیکا فیصلہ ، کمیٹی ایونٹ کی میزبانی کیلئے انفراسٹرکچر پر کام کریگی، بہتری کیلئے اپنی تجاویز دیگی، انفراسٹرکچر کمیٹی میں گورننگ بورڈ کے 2 ممبران کو بھی شامل کیا جائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 مئی 2022 18:47

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کیلئے 3 وینیوز تیار کرنیکا خواہشمند
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کے لیے تین وینیوز تیار کرنے کا خواہشمند ہے، جن کی تیاری کیلئے پی سی بی نے انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لیے انفراسٹرکچر پر کام کرے گی، اور بہتری کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔

(جاری ہے)

انفرا سٹرکچر کمیٹی میں گورننگ بورڈ کے دو ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے میزبانی کرنی ہے، ٹورنامنٹ کا انعقاد فروری 2025ء میں ہوگا، جس میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز تین مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان نے 1996ء میں آخری بار کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔