انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باکسنگ چمپئن شپ 21 مئی سے شروع ہوگی

اتوار 15 مئی 2022 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 21 مئی سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں کے باکسر اپنے اپنے جوہر دکھائیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، کراچی الیکٹرک اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چمپئن شپ میں فائنل مقابلے 24 مئی کو ہونگے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود چوہدری نے چمپئن شپ منعقد کروانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے باکسرز کو کامن ویلتھ گیمز سے قبل اس کی تیاری کے سلسلہ ازبکستان تربیت کے لئے بھیجا جائیگا، یہ باکسرز کے لئے ایک اچھا موقع ہوگا۔