بھارت میں بی جے پی رہنما کو مخالف جماعت کے کارکن نے تھپڑ دے مارا

نیشنل کانگریس پارٹی کے کارکنان ویانک کے دفتر میں گھسے اور ایک نے تھپڑ مار دیا،ویڈیووائرل

پیر 16 مئی 2022 13:02

بھارت میں بی جے پی رہنما کو مخالف جماعت کے کارکن نے تھپڑ دے مارا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ونایک امبیکر کو مخالف جماعت کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شیراد پوار کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر کارکن نے بی جے پی رہنما ونایک امبیکر کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل کانگریس پارٹی کے کارکنان ویانک کے دفتر میں گھسے اور پوسٹ دکھاتے ہوئے خوب سرزنش کی جس دوران ایک کارکن نے تھپڑ مار دیا۔واقعے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مذکورہ رہنما بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :