کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی بدولت معیار کی بہتری کاسفر جاری رہے گا،اسماعیل راہو
کانفرنس،نئے نظام، معیاراور نئی تکنیکی صلاحیتوں کا احاطہ کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر آصف شیخ
پیر 16 مئی 2022 23:10
(جاری ہے)
مزید کہا کہ ہم تدریس وتحقیق کے فروغ میں دل چسپی رکھتے ہیں،سندھ میں یونی ورسٹی ایکٹ کی منظوری کے بعد 25سے زائد جامعات علم دوستی کا ثبوت ہیں۔سندھ حکومت انجینئرنگ سیکٹر میں خدمات کے حوالے سے این ای ڈی کی کاوشوں کو سراہتی آئی ہے،جامعہ این ای ڈی کے سو برس مکمل ہوئے، دعا ہے یہ جامعہ سینکڑوں برس مکمل کرے اور ملک و قوم کا قابل انجینئر ز میسر آتے رہیں۔
کانفرنس استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیو ای سی این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کا کہنا تھا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی یہ کانفرنس سندھہ ایچ اِی سِی کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ناصرف معیار کے نظام کی بہتری کی بات کرے گی بلکہ دنیا میں متعارف ہونے والے نئے نظام، معیاراور نئی تکنیکی صلاحیتوں کا احاطہ کرے گی۔ اس موقعے پرپرو وائس چانسلر ضیا الدین یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندا حسین، کی نوٹ اسپیکر ڈاکٹر ڈونلڈ اسٹوب سمیت 4 بین الاقوامی کی نوٹ اسپیکرز نے کانفرنس سے خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ انجینئرنگ سیکٹر کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے،ملکی اور غیر ملکی ماہرین سمیت کانفرنس آرگنائزرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ تعلیم میں کوالٹی اشورنس ملکی ترقی کی ضامن ہی. چیئرمین ایچ ای سی سندھ ڈاکٹر طارق رفیع، وائس چانسلر ڈی ایچ اے صفا یونی ورسٹی ڈاکٹر افضل حق، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونی ورسٹی ضیا الحق، وائس چانسلر جی ایس یونی ورسٹی حیدر آباد ڈاکٹر طیبہ ظریف، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، رجسٹرار این ای ڈی سید غضنفر حسین نقوی سمیت ملک بھر سے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سمیت متعدد ڈائریکٹر کیو ای سیز نے کانفرنس میں شرکت کی۔اس دو روزہ کانفرنس میں 5 بین الا قوامی،2قومی کی نوٹ اسپیکرز کے علاوہ15ماہرین نے اپنے مقالہ جات پڑھے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.