Live Updates

باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی

پیر 16 مئی 2022 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان کسٹمز حکام نے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورپر کارروائی کر تے ہوئے مسافر کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی برآمدکی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپر دیر کا رہائشی عمران خان اپنے ساتھ 146000قطری ریال غیر قانونی طریقے سے قطر لے جا رہا تھا جسے ناکام بنایا گیا ہے۔کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات