ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ

ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے، وزارت قومی صحت

پیر 16 مئی 2022 20:26

ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ملک میں ایڈز کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہوگیا۔ وزارت قومی صحت نے ایڈز کے مریضوں سے متعلق اعدو شمار ایوان میں پیش کر دیئے ہیں، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دورن ایک لاکھ ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے گئے، ایچ آئی وی کے نئے انفیکشنزکی تعداد کو کم کرنے کیلئے قومی اہداف کو ایس ڈی جیز سے ہم آئنگ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :