پی سی بی نے محمد حسنین کا دوبارہ بائیومکینک ٹیسٹ کرالیا : ذرائع

فاسٹ باولر کے پہلے بائیو مکینک ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی حد کے اندر پایا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 مئی 2022 12:16

پی سی بی نے محمد حسنین کا دوبارہ بائیومکینک ٹیسٹ کرالیا : ذرائع
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد حسنین کا دوبارہ بائیو مکینک ٹیسٹ کروا لیا ہے۔ پی سی بی محمد حسنین کی بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرے گا۔ محمد حسنین کے پہلے بائیو مکینک ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی حد کے اندر پایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر کا ایکشن بھی ری ماڈل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی جلد آئی سی سی آفیشلز کے سامنے بھی محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کروائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، حسنین نے بگ بیش کے 5 میچ کھیلے تھے جن میں انھوں نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انھوں نے اپنے افتتاحی میچ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ۔ 21 سالہ محمد حسنین پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ وہ بگ بیش کے علاوہ کیریبیئن لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔