افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، 3منشیات سمگلر گرفتار

منگل 17 مئی 2022 13:26

افغانستان  میں سیکورٹی فورسز  کی کاروائی ، 3منشیات سمگلر گرفتار
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے ایک کاروائی کے دوران 3سمگلر گرفتار کر کے12کلوگرا م حشیش برآمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی صوبہ بغلان میں صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مصطفی ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ بغلان پولیس نے ضلع کنجن میں ایک کاروائی کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ دارلحکومت کابل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3منشیات سمگلر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12کلوگرام حشیش ضبط کر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت ملک میں پوست کی کاشت اور افیون کی تجارت کے خلاف پرعزم ہے۔