سرگودھا ،نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا

منگل 17 مئی 2022 18:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سرگودھا میں نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء سپرد کر کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔مقتولہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 130شمالی میں یوسف کا گھریلو ناچاقی پر اکثر اپنی بیوی شمیم بی بی سے جھگڑا رہتا گزشتہ روز بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا کر مشتعل شوہر یوسف نے چھری کے پے در پے وار کر کے اپنی بیوی شمیم بی بی کو قتل کر دیا۔پولیس تھانہ سلانوالی نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقتولہ شمیم بی بی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کر لیا جس میں ملزم کو گرفتار کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔مقتولہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :