پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، سرمائے میں 9ارب روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 17 مئی 2022 23:34

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، سرمائے میں 9ارب روپے سے زائد ..
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 42600پوائنٹس سے بڑھ کر 42700پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 9ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی سے 52.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھا کا شکار دیکھی گئی ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 42600پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 58.74پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 42667.32پوائنٹس سے بڑھ کر42726.06پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 33.46پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16212.92پوائنٹس سے بڑھ کر16246.38پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 29067.73پوائنٹس سے بڑھ کر29104.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں9ارب1کروڑ14لاکھ26ہزار469روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم70کھرب 76ارب75کروڑ33لاکھ75ہزار130روپے سے بڑھ کر70کھرب85ارب76کروڑ48لاکھ1ہزار599روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 6ارب روپے مالیت کے 19کروڑ79لاکھ16ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 8ارب روپے مالیت کے 25کروڑ4لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 326کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی171کمپنیو ں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،127میں کمی اور28کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میںاستحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ19لاکھ ،سینرجیکو پاک 1کروڑ54لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ14لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ9لاکھ اور ٹریٹ کارپوریشن1کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میںاتار چڑھا کے اعتبار سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 51.80روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 880.00روپے ہو گئی اسی طرح 64.11روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر1029.00روپے ہو گئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں81.80روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1010.20روپے ہو گئی اسی طرح20.99روپے کی کمی سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت کم ہو رک267.01روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :