مریخ پر موجود ناسا کے مشن انسائٹ لینڈر کا رواں سال ریٹائر ہو نے کا امکان

بدھ 18 مئی 2022 13:06

مریخ پر موجود  ناسا  کے مشن  انسائٹ لینڈر کا   رواں سال   ریٹائر ہو نے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ناسا کا انسائٹ لینڈر ممکنہ طور پررواں سال موسم گرما میں ریٹائر ہو جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ناسا حکام کے حوالےسے بتایا ہےکہ تقریباً چار سال مریخ کے اندرونی حصے کی جانچ کرنے کے بعدناسا کا انسائٹ لینڈر ممکنہ طور پر اس موسم گرما میں ریٹائر ہو جائے گا کیونکہ اس کے سولر پینلز پر جمع دھول اس کے لئے درکار توانائی کی مقدار کو کم کر رہی ہے تاہم لینڈر کے ڈیٹا سے جسے دنیا بھر کے سائنسدان آنے والے برسوں تک استفادہ کریں گےجس سے مریخ کے وجود میں آنے بارے سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

حکام نے بتایا کہ انتہائی حساس زلزلہ پیما سے لیس انسائٹ نے مریخ پر آنے والے1,300 سے زیادہ زلزلوں کو ریکارڈ کیا جن میں 4 مئی کو آنے والا 5 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہےجو اب تک کا زیادہ شدت کا زلزلہ ہے تاہم رواں سال جولائی کے آس پاس اس خلائی مشن کے سیسمومیٹر کو بند کر دیا جائےگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد لینڈر کی توانائی کی سطح کو دن میں صرف ایک بار ہی چیک کیا جائے گا اور اس سےکچھ تصاویربھی لی جا سکے گئیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ 2022 کے آخر تک یہ مشن مکمل طور پر بند ہو جائے گا ۔انسائٹ جو پہلے سے ہی درکار توانائی کے صرف دسویں حصے پر چل رہا ہے کی بیٹریاں جلد ختم ہو جائیں گئی۔ انسائٹ لینڈر اس وقت مریخ پر موجود چار مشنوں میں سے ایک ہے جن میں امریکی روور پرسیورینس اور کیوروسٹی اور چین کا زورونگ شامل ۔