شاہد آفریدی، شعیب اختر اور وسیم اکرم کشمیر پریمیئر لیگ 2022ء میں شامل ہوں گے: راشد لطیف

ہماری بنیادی ترجیح مقامی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا ہے، کشمیر کے مقامی کرکٹرز کو لیگ کا حصہ بنانا بھی ہماری ترجیح ہے :ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کشمیر پریمیئر لیگ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 مئی 2022 13:44

شاہد آفریدی، شعیب اختر اور وسیم اکرم کشمیر پریمیئر لیگ 2022ء میں شامل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مئی 2022ء ) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز راشد لطیف نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آئندہ ایڈیشن میں شاہد آفریدی، وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ 53 سالہ راشد لطیف نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ راشد لطیف نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن پچھلے سیزن سے زیادہ کامیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ بڑے نام جیسے شاہد آفریدی، وسیم اکرم اور شعیب اختر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ راشد لطیف نے یہ بھی کہا کہ ان کی بنیادی ترجیح مقامی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مقامی کرکٹرز کو لیگ کا حصہ بنانا ہماری ترجیح ہے۔ کے پی ایل کا 2022ء ایڈیشن پہلی اگست سے شروع ہونے والا ہے جس کا فائنل 14 اگست کو شیڈول ہے۔