قومی اسمبلی کے نئے قائد حزب اختلاف کے تقرر کے لئے نامزدگیاں طلب کرلی گئیں

جمعہ 20 مئی 2022 12:00

قومی اسمبلی کے نئے قائد حزب اختلاف کے تقرر کے لئے نامزدگیاں طلب کرلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) قومی اسمبلی کے نئے قائد حزب اختلاف کے تقرر کے لئے نامزدگیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکبر درانی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ جمعہ 3 بجے تک قائد حزب اختلاف کے تقرر کے لئے نامزدگیاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

قواعد کے تحت سب سے زیادہ ارکان کے حمایت یافتہ رکن کو قومی اسمبلی کا نیا قائد حزب اختلاف مقرر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :