امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

جمعہ 20 مئی 2022 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) امریکا کے شہر شکاگو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 4افرادشدید زخمی ہو گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو پولیس کے ترجمان ٹام ایرن نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات کو نارتھ سٹیٹ اسٹریٹ کے 800 نمبر بلاک میں ہوا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی