ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

سری لنکا میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے والا ہے،رانیل وکرماسنگھے

جمعہ 20 مئی 2022 15:50

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے والا ہے۔ یہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وکرماسنگھے نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ زرعی موسم کے لیے کافی کھاد خریدے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جسکے نتیجے میں سری لنکا میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوئی۔ بعد میں حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی تھی، تاہم اس کھادوں کی درآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔