ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 17.21 فیصد اضافہ

ہفتہ 21 مئی 2022 15:03

ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  17.21 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.21 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں 2.051 ارب ڈالرمالیت کا چاول برآمد کیاگیا،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.190 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات سے ملک کو1.750 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 22.12 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ، جولائی سے اپریل تک کی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 574 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدسے ملک کو470.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔باسمتی کے علاوہ چاول کی دیگراقسام کی برآمد سے جاری مالی سال کے دوران ملک کو1.47 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔اپریل 2022 میں باسمتی چاول کی برآمدسے 511.80 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل مین 189.61 ملین ڈالرتھا۔\395