اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کا ہزارہ ٹاون میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف خواتین کے احتجاج پر رد عمل
ہفتہ 21 مئی 2022 23:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں محکمہ واسا کی پانی کی فیس 330ہے جبکہ شہر نا پرساں ہزارہ ٹاون میں پارئیوٹ ٹیوب ویلز مالکان ماہانہ 1500روپے لیکر بھی پانی کی فراہمی میں ناکام ہے اور عوام ٹینکر سے دوگنی قیمت میں پانی خریدنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پانی کی شدید قلت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ جبکہ پانی کی قلت میں ٹینکر مافیا کی بھی چاندنی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا ٹینکر دوگنے قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہزارہ ٹاون میں پرائیوٹ ٹیوب ویلز اور ٹینکر مافیا کا راج چل رہا ہیں پانی کی قلت کا مسئلہ ہرگز حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے حکومت اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ ٹاون کو پرائیوٹ ٹیوب ویلز سے نجات دلا کر محکمہ واسا کے حوالے کرے تاکہ عوام کو پانی کی قلت اور ٹینکر مافیا کی من مانیوں سے چھٹکارا مل سکے۔ مزید انہوں نے کہا کہ بااثر افراد عوام پر ٹیوب ویلز کی پانی کو بند کرکے ٹینکر دوگنی قیمت میں فروخت کررہے ہیں۔ جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون کے عوام مے ساتھ کچھ عرصہ قبل بھی ٹیوب ویلز کی پانی کو بند کرکے فی ٹینکر 6000سے 8000روپے تک فروخت کیا گیا۔ ایک بار پھر اسی طرح کی ہتھکنڈے آزمانے کی کوشش کی جارہی ہیں جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی کیخلاف خواتین کے احتجاج پر منتخب عوامی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ حکومت پانی کی قلت پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ہزارہ ٹاون کو فی الفور پرائیوٹ ٹیوب ویلز سے نجات دلا کر واسا کے حوالے کرے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.