بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار226 کیس رپورٹ

اتوار 22 مئی 2022 13:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار226نئے کیسز سامنے آنے کے بعدکیسز کی مجموعی تعداد43136371 سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وبائی مرض سے 65نئی اموات ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5لاکھ 24ہزار413 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں فعال14955 کیسز ہیں۔وزارت نے کہا کہ اب تک 42597003 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے جنہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :