سعودی ایئر لائن فلائی ڈیل کی خواتین عملے کے ساتھ پہلی پرواز

مملکت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور سنگ میل عبورکرلیاگیا،حکام کی گفتگو

اتوار 22 مئی 2022 14:10

سعودی ایئر لائن فلائی ڈیل کی خواتین عملے کے ساتھ پہلی پرواز
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) سعودی عرب کی ایک ایئرلائن نے تمام خواتین عملے کے ساتھ ملک کی پہلی پرواز مکمل کر لی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حکام نے کہا کہ اسے مملکت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔دریں اثنا فلائی ڈیل ایئرلائن کے ترجمان عماد اسکندرانی نے بتایا کہ ان کی جانب سے چلائی جانے والی پرواز، جو کہ فلیگ کیریئر سعودیہ کی بجٹ ذیلی کمپنی ہے، جس نے دارالحکومت ریاض سے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر جدہ کے لیے تھی۔

اس کے ساتھ ہی اسکندرانی نے کہا کہ 7 رکنی عملے کی اکثریت سعودی خواتین پر مشتمل تھی، بشمول فرسٹ آفیسر لیکن کپتان ایک غیر ملکی خاتون تھیں۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائیڈیل کے اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے حالیہ برسوں میں ہوا بازی کے شعبے میں خواتین کے لیے بڑھتے ہوئے کردار پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

تاہم 2019 میں اتھارٹی نے ایک خاتون سعودی شریک پائلٹ کے ساتھ پہلی پرواز کا اعلان کیا۔سعودی حکام ہوا بازی کے شعبے میں تیزی سے توسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو مملکت کو عالمی سفری مرکز میں بدل دے گا۔واضح رہے کہ اہداف میں اس دہائی کے آخر تک 33 کروڑ مسافروں کی سالانہ آمدورفت میں 3 گنا سے زیادہ اضافہ کے لیئے ریاض میں ایک نئے میگا ایئرپورٹ کی تعمیر بھی شامل ہے۔