o شعیب اختر کے بعد وریندر سہواگ ویرا ت کوہلی پر برس پڑے
اتوار 22 مئی 2022 18:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بہترین کپتان وہ ہوتا ہے جو ٹیم بناتا ہے، اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ان کے اندر جیت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کو بڑا آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں تو کامیاب نہیں ہوسکی البتہ انکی قیادت میں ٹیم نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز جینے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔سابق بھارتی کپتان بری پرفارمنس کے باعث مسلسل تنقید کی زد میں ہیں انہوں نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد کپتانی کو خیرباد کہہ دیا تھا، بعد ازاں انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو کپتان بنا دیا گیا اور پھر رواں برس کے آغاز پر جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی تھی۔اس سے قبل گزشتہ دنوں وریندر سہواگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا، شعیب اپنا ہاتھ چھپا کر بالنگ کے وقت بھاگتے تھے انکے ایکشن میں کچھ جھول تھا جبکہ وہ ہاتھ کو جھٹکا مار کر بالنگ کرواتے تھے۔شعیب اختر نے سہواگ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے ورنہ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں، سہواگ کو میرا بولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہو گا لیکن پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا، میرے بالنگ ایکشن کو آئی سی سی نے کلیئر کردیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.