چیف جسٹس نے شادباغ کے علاقہ سے دسویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کے خلاف ازخود نوٹس کیس میں مغوی کی بازیابی پر کیس نمٹا دیا
پیر 23 مئی 2022 00:00
(جاری ہے)
عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ، سی سی پی او سمیت سرکاری وکلاجواد یعقوب اور عبدالعزیز اعوان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی رائے ظہور بھی عدالت میں موجود تھے۔چیف جسٹس نے طالبہ کے بازیاب نہ ہونے پر آئی جی پنجاب اور سی سی او پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا فائدہ ہوا اتنی کوشش کا کہ بچی رات گھر سے باہر رہے یہ میری بچی ہے آپکو بھی اپنی بچی سمجھنی چاہیے آپکو تمام راستے بند کرنے چاہیں تھے، آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ بچی کی ساہیوال میں تلاش جارہی ہے،طالبہ کی بازیابی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بچی آپکے ہاتھوں سے لیکر ساہیوال چلے گئے اور آپ کچھ نہ کر سکے،عدالت اس وقت اس لیے نہیں بیٹھی کہ آپ کو مہلت دے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب نے موقف اختیار کیا کہ طالبہ بازیابی کیس میڈیا پر نشر نہ ہونے دیا جائے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ میڈیا پر ہم دے رہے ہیں یا انوسٹی گیشن افسران ؟ چیف جسٹس امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی وزیراعظم کو کہتا ہوں آئی جی اور سی سی پی او کو ہٹایا جائے آئی جی پنجاب نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری غفلت ہے ہم مانتے ہیں آئی جی پنجاب نے مغوی بچی کی بازیابی کے لیے مہلت کی استدعا کی چیف جسٹس نے مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو رات دس بجے تک مغوی طالبہ کو بازیاب کرانے کی مہلت دیتے ہوئے قرار دیا کہ دس بجے تک بچی کو بازیاب کروالیں ورنہ عہدہ پر نہیں رہیں گے۔عدالت وزیراعظم کو لکھے گی کہ نااہل افسران کو عہدے سے ہٹائیں۔ وقفہ کے بعد رات دس بجے کے بعد عدالت نے دوبارہ سماعت شروع کی تو آئی جی پنجاب نے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے آگاہ کیا کہ طالبہ کو بازیاب کروالیا گیا,طالبہ کو عارفوالہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بھی تصدیق کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مغوی طالبہ کو بازیاب کروالیا گیا ہے،طالبہ کی وڈیو کال پر بات کروائی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے طالبہ کے والد کو روسٹرم پر بلا کر استفسار کیا کہ کیا آپکی بیٹی بازیاب کرالی گئی ہے مغوی طالبہ کے والد نے عدالت کو بتایا کہ انکی بچی بازیاب کرالی گئی ہے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک بچی نہیں بلکہ پورے خاندان کا معاملہ ہے ہم سب نے ملکر بچی کو بازیاب کروانے میں مدد کی۔ آئی جی پنجاب اور بچی کے والد کے مغوی طالبہ کی بازیابی کے بیان پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.