منکی پوکس کا پھیلائو لمحہ فکریہ،دنیا پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوں گے، امریکی صدر

پیر 23 مئی 2022 11:48

منکی پوکس کا پھیلائو لمحہ فکریہ،دنیا پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوں گے، ..
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے عوام کو وائرل بیماری منکی پوکس بارے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مزید پھیلائو کے دنیا پر مضر اثرات ہوں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے پہلے دورہ ایشیا میں جاپان جانے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے حکام نے انہیں ملک میں اس بیماری کے ممکنہ خطرات بارے مکمل آگاہ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کے حوالےسے ہر ایک کو فکر مند ہو نا چاہیے کیونکہ یہ اگر مزید پھیلتی ہے تو اس کے نتائج خطر ناک ہوں گے۔ صحت کے حکام کا کہنا ہے وہ جنوبی ریاست میں منکی پوکس کے پہلے ممکنہ کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں جس نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک میں منکی پوکس کے92کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں۔ مذکورہ وائرس کا تعلق آرتھوپاکس وائرس فیملی سے ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں منکی پوکس کا پہلا کیس 18 مئی کو میسا چوسٹس میں رپورٹ ہو ا جس میں اب فلوریڈا بھی اس میں شامل ہو گیا ہے ۔