ڈپٹی کمشنر خانیوال کی زیر نگرانی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 23 مئی 2022 17:00

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی زیر نگرانی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال شاہد فرید کی زیر نگرانی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لئے محکمہ صحت کی 1698 ٹیمیں گھر گھر،اور فکسڈ پوائنٹس پر پیدائش سے لے کر پانچ سال عمر تک کے بچوں کو قطرے پلارہی ہیں۔ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے ٹیموں کو چیک کیا۔شاہد فرید نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :