جاپان کے ساتھ مل کر کام کر کریں گے، امریکی صدر

جاپان ایک اہم عالمی رہنما ہے اور امریکہ جاپان کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جاپانی وزیراعظم سے بات چیت

پیر 23 مئی 2022 21:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوکیو میں بات چیت کے بعد روس کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے تعاون پر جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی صدر نے کہا کہ جاپان ایک اہم عالمی رہنما ہے اور امریکہ جاپان کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ یوکرین میں جنگ کے باوجود جو بائیڈن انڈو پیسیفک خطے میں اپنی وابستگی کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :