دعا زہرا کو تیس مئی کوسندھ ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم
سیکرٹری داخلہ کوتمام صوبوں کی پولیس کولڑکی کی بازیابی کیلئے اقدامات کرنے ہدایت کردی معاملہ یہاں کا ہے کیس یہیں ختم ہوگا حتمی فیصلہ بھی یہیں ہوگا، سندھ میں میرج ریسٹرینڈ ایکٹ ہے کہیں اورشاید نہیں ہے،جسٹس اقبال کلہوڑو والدین پریشان ہیں، ایک دفعہ تو لڑکی کو پیش کرنا ہوگا تاکہ بیان ریکارڈ ہوسکے، ابھی تک شناختی کارڈز بلاک ہوئے نہ کوئی اور کارروائی کی گئی،جسٹس اقبال کلہوڑو
منگل 24 مئی 2022 14:30
(جاری ہے)
ہم نے پنجاب پولیس سے رابطہ کیا ہے معلوم ہوا بچی کو کے پی کے منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ ماڈل کورٹ لاہورنے لڑکی کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ ہم نے بچی کی عمر کے تعین کی درخواست دی تھی مسترد جو ہوگئی۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ معاملہ یہاں کا ہے کیس یہیں ختم ہوگا حتمی فیصلہ بھی یہیں ہوگا۔
سندھ میں میرج ریسٹرینڈ ایکٹ ہے کہیں اورشاید نہیں ہے۔ بچی کو یہاں لانا پڑے گا یہیں کیس کا فیصلہ ہوگا۔پولیس حکام نے بتایامظفرآباد کی لوکیشن ٹریس ہوئی مگر کل تمام نمبرز بند ہوگئے۔ سگنلز بالاکوٹ میں لوکیٹ ہوئے وہاں لڑکی اور لڑکا والدہ کے ساتھ تھے۔عدالت نے کہا کہ ہم قانون کے پابند ہیں، جو خلاف ورزی کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کریں۔ والدین کو دیکھیں، پریشان ہیں۔ ایک دفعہ تو لڑکی کو پیش کرنا ہوگا تاکہ بیان ریکارڈ ہوسکے۔ ابھی تک شناختی کارڈز بلاک ہوئے نہ کوئی اور کارروائی کی گئی۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جب لاہور میں عدالت میں بیان ہوا سندھ پولیس موجود تھی پولیس نے کہا کہ جی ہم موجود تھے، مگر عدالت نے ہمیں کسٹڈی نہیں دی۔عدالت نے کہا کہ کسٹڈی لینے کا وقت تھا، آپ نے مِس کر دیا، اب موبائل کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ایک ہفتہ کا وقت دے دیں کوشش کررہے ہیں۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ اتنا وقت نہیں ہے آپ والدین کی حالت دیکھیں۔ جائیں بچی کو ابھی تلاش کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے کہاکہ پی جی صاحب آپ جانتے ہیں ناں، ہم افسران کو ہٹانے کا بھی حکم دے سکتے ہیں۔ جو افسر ناکام ہوگا اس کے خلاف آرڈر پاس کریں گے۔ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ہم آئی بی کے ذریعے بھی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ لڑکی بازیاب ہوجائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.