گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ

منگل 24 مئی 2022 18:10

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ
  لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ اول اور درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنیوں نے درجہ اوّل کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 36 روپے فی کلو اور درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ درجہ اوّل گھی اور کوکنگ آئل 510 روپے فی کلو سے بڑھ کر 546 روپے فی کلو جبکہ درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت 495 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔