ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین کی صدارت میں پولیو ایوننگ ریویو اجلاس

منگل 24 مئی 2022 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین کی صدارت میں پولیو ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی ،ڈی ایچ او لکی، متعلقہ پولیو حکام، لائن آفیسر، ٹی پی ایف ایم اور ڈسٹرکٹ ڈی پیک ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پہلے دن کی پیش رفت، پولیو ٹیموں کے مسائل اور سیکورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ انچارج پولیو نے پورے دن کی کارکردگی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ مہم میں درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے پورے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ریفیوزل کو کور کرنے اور وائلز کی ریکوری کے احکامات جاری کیے۔اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے ریفیوزل کیسز کی کوریج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :