دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں کمی آئی ہے

بدھ 25 مئی 2022 13:02

دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دس  ماہ میں  کمی  آئی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں دالوں کی درآمدپر435.16 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر444.33 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اپریل 2022 میں دالوں کی درآمدات کاحجم 34.23 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2021 میں دالوں کی درآمدات پر593.68 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :